صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کا مستعفی ہونے کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پرو ہاکی لیگ کے آسٹریلیا میں دوسرے مرحلے میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص رہائش اور خوراک کے معاملے پر ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ پرولیگ کیلئے فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس تھے، پی ایس بی ہمیں پیسے دینے میں ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ساری مس مینجمنٹ سپورٹس بورڈ کی طرف سے تھی، وزیراعظم نے ہاکی کیلئے 25 کروڑ روپے جاری کئے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست ہے ایک کمیٹی بنائی جائے، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی گئیں اور چیزین سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر شکایات کے انبار لگائے تھے جس کا وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button