حنا چوہدری کا اپنے ہونٹوں کے لیے لپ فلرزکروانے کا اعتراف

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز کی دنیا میں تیزی سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ حنا چوہدری نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم فیصلے سے پردہ اٹھا دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں انہوں نے خوبصورتی کےلیے اپنے ہونٹوں کی ساخت بہتر بنانے کےلیے لپ فلرز کا سہارا لیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں خوبصورت نظر آنے کےلیے کاسمیٹک پروسیجرز کا رجحان عام ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق کئی فنکار اپنی ظاہری شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے ایسے طریقے اپناتے ہیں، جبکہ کچھ اس سے گریز بھی کرتے ہیں۔
حنا چوہدری نے وضاحت کی کہ انہوں نے تقریباً چار سال قبل لپ فلرز استعمال کیے کیونکہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے اور وہ انہیں نمایاں بنانا چاہتی تھیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامہ ’ترک وفا‘ کے دوران پروڈیوسر کی جانب سے انہیں دوبارہ فلرز نہ کروانے کا مشورہ دیا گیا، کیونکہ کردار کی نوعیت اس کی اجازت نہیں دیتی تھی۔
اداکارہ کے مطابق اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کا مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں ان کے والدین نے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے شادی کریں، جس کے بعد ہی انہیں شوبز میں آنے کی اجازت ملی، اور اداکارہ بننے کے شوق میں انہوں نے یہ شرط بھی پوری کی۔



