اگر لوگوں کو میری شادی کی جیولری پسند نہیں آئی ہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں، حنا آفریدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام  میں شرکت کی جہاں انہوں نے تابش ہاشمی کے ساتھ ناصرف مختلف کھیل کھیلے بلکہ شرکا کے سوالات کے جواب بھی دیے اور اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

حنا آفریدی سے پروگرام میں شریک ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ اپنے نکاح کی جیولری پر کافی تنقید کی زد میں آئیں، آپ نے تنقید کو کیسے ڈیل کیا؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، اگر لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی ہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں، شادی کے بعد اتنا وقت نہیں ہوتا، رسومات میں مصروف ہوتے ہیں، کوئی انسٹاگرام کھول کر نہیں دیکھتا، میں نے بھی سوشل میڈیا کو کھول کر نہیں دیکھا۔

میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ نکاح کے دوران آپ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آپ اپنے شوہر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے، بزنس کلاس میں سفر سمیت دیگر ڈیمانڈ بھی کر رہی ہیں؟

اس پر حنا آفریدی نے کہا کہ یہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ اپنے شوہر سے کچھ بھی مانگ سکتی ہے، ابھی تو آپ سب کو پتا ہی نہیں ہے جو میں نے کیمرے کے پیچھے اپنے شوہر سے مانگا ہے، اگر وہ سن لیں گے تو لوگ اپنے کان پکڑ لیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button