حنا آفریدی اور تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

خوبصورتی، سادگی اور وقار سے بھرپور اس تقریب میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر نئی زندگی کا آغاز کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

حنا آفریدی نے شادی کے موقع پر نہایت دلکش انداز اپنایا، جبکہ تیمور اکبر بھی سادہ مگر شاندار لک میں نظر آئے۔ دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ’’قبول ہے‘‘ کہتے ہوئے ان کے حسین لمحات سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

 

 

 

مزید خبریں

Back to top button