بھارتی وزیراعلیٰ کے خاتون کا حجاب کھینچنے کے بعد ایک اور سیاسی رہنما کی گھٹیا ذہنیت آشکار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) متعصب بھارتی سیاستدانوں کی بے شرمی اور ڈھٹائی منظر عام پر آگئی۔
بھارتی وزیراعلیٰ کے خاتون کا حجاب کھینچنے کے بعد ایک اور سیاسی رہنما کی گھٹیا ذہنیت آشکار ہوگئی، یوگی حکومت کے اتحادی وزیر سنجے نشاد کے انتہائی توہین آمیز اور غیر انسانی ریمارکس سامنے آگئے، بھارتی وزیر نے حجاب کھینچنے کا تمسخر اڑایا اور قہقہے لگائے، سنجے نشاد نے کہا کہ حجاب کو چھونے پر اتنا شور کیوں؟
سوشل میڈیا پر سنجے نشاد کے بیان پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا، بھارتی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے حجاب واقعہ پر معذرت کے بجائے تمسخر اڑانا حکومتی ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کی تذلیل کرنے والے عناصر کیخلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔



