ویزراعظم کا بڑا فیصلہ: ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہائی آکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی 200 روپے فی لیٹربڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایچ او بی سی پرلیوی 305 روپے37 پیسے فی لیٹرہوگئی، پہلےایچ اوبی سی پرلیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹرتھی۔ ملک میں ایچ او بی سی کی نئی قیمت 535 روپےہوگئی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں اور صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق  ریگولر پیٹرول پرانی قیمت پر ہی ملے گا  اور اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے  کے مطابق فیصلے سے حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی جس سے عوام کو ریلیف دیاجائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button