اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ جج ایک بار سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کی جوڈیشل ورک سے روکے جانے کے خلاف دائر درخواست کی آئینی بنچ میں سماعت کے موقع پر جسٹس جہانگیری کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سپریم کورٹ پہنچیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچوں ججز عام سائلین والے راستے سے سپریم کورٹ میں داخل ہوئے۔
Back to top button