اسلام آباد ہائیکورٹ نے چاند کے معاملے پر وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام ااباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کیلئے شہری کی درخواست پرسماعت ہوئی ہے۔
شہری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔
چیف جسٹس نے کہا چاند نظر آئے گا تو ہی اعلان کیاجائے گا نا، پہلے چاند کی شہادتیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں پھر میٹنگ ہوتی ہے اسکے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے تبھی وقت تو لگ جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا چاند نظرآئے بغیر تو اعلان نہیں کیاجاسکتا، چلیں رپورٹ مانگ لیتے ہیں۔
عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تاہم آئندہ سماعت کیلئے تاریخ نہ دی۔



