غیر مصدقہ سموں کا اجراء،چیئرمین پی ٹی اے کو عدالت طلب کرنے کا عندیہ

 پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا انتظام کرنا پڑے گا،لاہور ہائیکورٹ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور ہائیکورٹ نے غیر مصدقہ سموں کےاجراء پر سخت اظہار برہمی کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو بلانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ عدالت قرار دیا کہ پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا انتظام کرنا پڑے گا ۔غیرمصدقہ سموں نے تباہی مچادی ہے۔جیز کیش کےنام پر کروڑوں روپے لوگوں سے تاوان لیا جا رہا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ غیرمصدقہ سمیں جاری کیسے ہوجاتی ہیں؟۔یہ تو موبائل سروس پروائیڈر کی غفلت ہے۔موبائل سروس پرووائیڈر کےخلاف کیوں کاروائی نہیں کی جارہی۔عدالت نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے عدالت اسے ضروردیکھے گی۔عدالت کو چیئرمین پی ٹی اے کو بلانا پڑا تو بلایاجائے گا۔
جسٹس علی ضیاباجوہ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جعلی سموں پر کیش ایپس چل رہی ہیں۔ایسی موبائل ایپس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔جیز کیش بھی بینک کی ہی شکل ہے۔ایسی جعلی سموں پر یہ کام کیسے کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button