روس:فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں حادثے کے باعث دو حصوں میں تقسیم،5 افراد ہلاک

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، جس میں ہیلی کاپٹر کو تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں حادثے کے باعث دو حصوں میں تقسیم ہوگیا جس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ہیلی کاپٹر کو تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے داغستان ریجن میں حادثہ پہاڑی علاقے میں ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا، جب ملٹری پلانٹ کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر فضا میں دو ٹکڑوں میں بٹ گیا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے بہادری سے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کو پانی میں اتارنے کی کوشش کی، تاہم چند لمحوں بعد اس نے دوبارہ ہموار زمین پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کچھ دیر تک ہوا میں معلق رہا، مگر پھر بے قابو ہو کر گھومتا ہوا زمین پر آ گرا اور تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ملٹری پلانٹ کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر سمیت 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں

Back to top button