میرپورخاص میں دل چھو لینے والا واقعہ، دو بچے سائیکل چوری کی رپورٹ لے کر خود تھانے پہنچ گئے

میرپورخاص (رپورٹ شاھد میمن)  دو معصوم بچے اپنی سائیکل چوری ہونے پر رپورٹ درج کروانے خود تھانے پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ٹاؤن تھانے کی حدود جوہر کالونی میں ایک دل چھو لینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دو کمسن بھائی اپنی چوری شدہ سائیکل کی فریاد لے کر خود تھانے جا پہنچے 10 سالہ سیف الرحمان بلوچ اور 7 سالہ جنید بلوچ کے مطابق وہ محلے کے جوہر کالونی گراؤنڈ میں کھیلنے گئے تھے انہوں نے اپنی سائیکل دیوار کے ساتھ کھڑی کی اور کھیل میں مصروف ہوگئے اسی دوران ایک نامعلوم چور موقع پاکر ان کی سائیکل لے کر فرار ہوگیا بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد نے صرف دو دن پہلے 4 ہزار روپے خرچ کرلے سائیکل کو ٹھیک کروایا تھا اور اب وہ والد کے ڈر سے گھر جانے سے بھی گھبرا رہے ہیں،معصوم بچوں کی یہ فریاد سن کر پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ جس مقام سے سائیکل چوری ہوئی اس کے سامنے ایک اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اسکول کھلتے ہی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کو شناخت کیا جائے گا اور بچوں کی سائیکل جلد واپس دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button