مٹھی:پولیس پر نوجوان کو قتل کرنے کا الزام،مظاہرین کا احتجاج،ایس ایچ او کو دل کا دورہ پڑ گیا

مٹھی(جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر کی حدود علی بندر کے قریب کڈھن ڈیپلو روڈ پر کار سے گولیوں سے چھلنی لاش ملی.کڈھن سے ڈیپلو جانے والی سڑک پر علی بندر کے قریب سے کڈھن کے نوجوان رمضان کھوسو کی گولیوں سے چھلنی لاش کار سے ملی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے ہی روڈ بلاک کر رکھا تھا اور کڈھن شہر سے کار میں آنے والے نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جب وہ نہ رکا تو انھوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی قسم کی تصادم یا گولی نہیں چلائی۔ ہمیں اطلاع ملی کہ نوجوان زخمی ہے۔ جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی شخص کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی تو وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

جبکہ ایک اور بیان میں پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان منشیات فروشی میں ملوث تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ متوفی نوجوان حال ہی میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا۔جاں بحق نوجوان کی لاش کو ڈیپلو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کے ورثاء اور شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔جاں بحق نوجوان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈیپلو پولیس نے ہمارے نوجوان کو سیدھی گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔

ایس ایچ او ڈیپلو کو دل کا دورہ پڑنے کی بنیاد پر این سی وی ڈی مٹھی میں داخل کرایا گیا۔ جبکہ ان کی رپورٹس نارمل بتائی گئی ہیں، متوفی کے ورثاء کا کہنا ہے۔ایس ایچ او نے ڈرامائی انداز میں خود کو ہسپتال میں داخل کرایا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک کسی ذمہ دار کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا جا سکا۔

مزید خبریں

Back to top button