بدین: نندو رورل ہیلتھ سینٹر میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، کمشنر حیدرآباد کا طبی سہولیات اورعملے کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)نندو رورل ہیلتھ سینٹر میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، کمشنر حیدرآباد نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا فصیلات کے مطابق نندو رورل ہیلتھ سینٹر میں جدید سہولیات سے آراستہ آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کمشنر حیدرآباد فیاض علی عباسی نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایس ایس پی بدین قمر زمان جسکانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون راجیش کمار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے افتتاحی تقریب کے دوران پی پی ایچ آئی کے ریجنل ڈائریکٹر مظہر علی وسیر، ڈسٹرکٹ منیجر بدین اے ثناءُ اللہ منگی، ڈسٹرکٹ منیجر بدین بی رضیہ سلطانہ اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن افسر عامر پنہور سمیت ان کی ٹیم نے بھی شرکت کی کمشنر حیدرآباد فیاض علی عباسی کو انتظامیہ کی جانب سے آپریشن تھیٹر سمیت رورل ہیلتھ سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اسپتال میں موجود طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور نندو رورل ہیلتھ سینٹر میں جدید آپریشن تھیٹر کا قیام علاقے کے عوام کے لیے خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے پی پی ایچ آئی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز علاقے کے لوگوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔



