اوکاڑہ: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار کا کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار کا کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ، انہوں نے سرپرائز وزٹ کے دوران مختلف مقامات پر کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور صحت عامہ کے اہداف کے حصول، دیگر وبائی امراض کی روک تھام اور فیلڈ ٹیموں کی جانب سے جمع کیے جانے والے ڈیٹا کی شفافیت کاجائزہ لیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی حاضری، روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی سرگرمیوں اور ان کی لاگ بکس کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے تمام کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو پابند کیا کہ غلطیوں سے پاک ڈیٹا مرتب کریں، انہوں نے کہا کہ صرف "اعداد و شمار” فراہم کرنا کافی نہیں، بلکہ ڈیٹا کا معیار اور زمینی حقائق سے اس کی مطابقت سب سے اہم ہے، انہوں نے کہا کہ تمام امور کی تسلسل سے نگرانی کی جائے اور سلسلہ میں جامع رپورٹ ان کے آفس میں جمع کروائی جائے

مزید خبریں

Back to top button