پاکستان میں ذہنی امراض بڑھ گئی،نئی تحقیق نے تھرتھلی مچادی

کراچی(مانیڑنگ ڈیسک)پاکسان میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی ہے،پاکستان میں10فیصد افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ سال مختلف ذہنی دباؤ کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار افراد نے خودکشی کی۔کراچی میں ذہنی امراض کے حوالے سے26ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس کے سائنٹیفک کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر محمد اقبال آفریدی کے مطابق پاکستان میں ہر 3ہزار افراد(34فیصد) میں سے ایک فرد اوردنیا بھر میں5میں سے ایک فردکسی نہ کسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں ڈپریشن کے مسائل بہت زیادہ سامنے آرہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ خواتین کو وہ مقام نہیں مل رہا جو انکو ملنا چاہیے۔



