وزیرآباد: حبیب بینک کے زیر ا ہتمام سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے فنانسنگ روڈ شو کا انعقاد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات پر حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ واپڈا ٹاؤن میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے آسان رسائی فنانسنگ کے موضوع پر ایک روڈ شو منعقد ہوا جس میں ریجنل ہیڈ ریٹیل (بزنس) گوجرانوالہ تفصل عباس ریجنل ریٹیل لینڈنگ ہیڈ بلال ارشد ٹیم لیڈر ریٹیل لینڈنگ محمد ذاکر اور سینئر ریلیشن شپ منیجر وزیرآباد محمد منیر جمیل نے شرکت کی اور مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کے صنعتکاروں اور نئے ایکسپورٹرز کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق بینکنگ تعاون مزید بڑھانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد اور ممبر کٹلری سیکٹورل کونسل وزارتِ تجارت محمد خالد مغل اور ممتاز بزنس مین و ایکسپورٹر میر تیمور ارشد نے اپنے مشترکہ خیالات میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد کا کٹلری سیکٹر مائیکرو سمال اور میڈیم انٹرپرائزز پر مشتمل ایک اہم صنعتی کلسٹر ہے جو روزگار برآمدات اور علاقائی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد اور مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کے حبیب بینک لمیٹڈ کے ساتھ پینتیس سالہ دیرینہ اور بااعتماد تعلقات ہیں اور اب ضرورت اس امر کی ہں ے کہ حبیب بینک ہمیں عام کسٹمر کی بجائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز  اور نیو ایکسپورٹرز کے طور پر خصوصی سپورٹ فراہم کرے جس میں ٹریڈ فنانس سہولیات آسان طریقہ کار رہنمائی اور ہدفی بینکنگ پروڈکٹس شامل ہوں تاکہ وزیرآباد کٹلری کلسٹر کو ویلیو چین میں آگے بڑھایا جا سکے اور پاکستان کی برآمدات تجارتی توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر میں موثر اضافہ ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں

Back to top button