بھارت میں ایک ہندو نے3مسلمانوں کو مار مار کر’’اَدْھ مُوا‘‘کردیا

اتر پردیش(جانوڈاٹ پی کے) بھارت کے اتر پردیش میں تین مسلمانوں کے ساتھ سڑک پر تشدد اور ہراسگی کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تین مسلمان پیدل سڑک سے گزر رہے تھے کہ ایک ہندو موٹر سائیکل سوار نے جان بوجھ کر ہارن بجانا شروع کیا اور پیدل چلنے والوں کو دھکا، مکے اور بدزبانی کا نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ بھارت کے اتر پردیش کا ہے تین مسلمان ایک سڑک سے گزر رہے تھے ایک ہندو موٹر سائیکل پر جا رہا تھا وہ سائیڈ سے گزر سکتا تھا لیکن اس نے جان بوجھ کر ہارن دینا شروع کر دیا اور پھر اتر کر تینوں مسلمانوں کو ٹھڈے مکے چپڑیں اور گالیاں دینا شروع کر دی
لعنت بھارت پر pic.twitter.com/HDO8x3IDKk— Black tiger (@Ehsan39897046) February 21, 2026
گواہوں کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے پیدل چلنے والوں کے ساتھ جسمانی جارحیت کے بعد زبانی گالیاں بھی دی، جس سے واقعہ کے فوری بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے ابھی تک سوار کو گرفتار نہیں کیا، تاہم متاثرہ افراد نے رپورٹ درج کرانے کا عندیہ دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نفرت انگیزی اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ مقامی سطح پر پولیس اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ افراد کو تحفظ فراہم کریں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔



