قومی کرکٹر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹر حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔حسن علی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی۔کرکٹر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے اضافے کو خوش آمدید کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا (حمدان حسن علی) خیریت سے ہے اور اس کی ماما (میری ملکہ) تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی حسن علی نے اپنے چاہنے والوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔
Helena, Hezel,Samiya and I welcomed a new addition to our family last night.
Alhamdulillah, our beautiful baby boy (Hamdan Hassan Ali ) is doing well, and his Mama (my Queen) is recovering strongly.❤️
Please remember me and my family in your duas. ❤️
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) February 18, 2026



