حسینہ واجدکے دور اقتدار میں پھانسی پانے والی4اہم شخصیات کے بیٹے پارلیمنٹ کے رکن منتخب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے دوراقتدار میں پھانسی چڑھنے والی 4اہم شخصیات کی اولادیں رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں۔بھارت نوازسابق وزیر اعظم حسینہ واجدکے دورمیں میر قاسم علی،علامہ دلاور حسین سعیدی،صلاح الدین قادر چودھری اور مطیع الرحمن نظامی  کو پھانسی چڑھایا گیا تھا۔بنگلہ دیش کے 2026کے الیکشن میں ماضی میں پھانسی پانے والوں کے بیٹے اسمبلی میں ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ وقت کی گردش پر حسینہ کا منہ چڑہارہے ہیں۔بنگلہ دیشی اسمبلی کا حصہ بننے والوں میں بیرسٹر ارمان، مسعود سعیدی،ہمام قادر چودھری اور  نجیب الرحمن شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button