بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)  نے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کے گھٹنے کی انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو نے کی تصدیق کردی۔

بی سی سی آئی کے مطابق ہرشیت رانا جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے،  ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ٹورنامنٹ کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہرشیت رانا کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز کل سے ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button