ہیری بروک کا دی ہنڈریڈ میں4لاکھ70ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاہدہ

مانچسٹر(جانو ڈاٹ پی کے)آئندہ برس دی ہنڈریڈ میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملنے جارہا ہے۔نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اور براہ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کردیے ہیں جس سے ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔سن رائزرز لیڈز (سابقہ ناردرن سپر چارجرز) کی قیادت کرنے والے بروک اب نئی ٹیم کے ساتھ ریکارڈ معاوضے پر کھیلنے کو تیار ہوں گے۔ ویلش فائر نے فل سالٹ کو تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈز میں اپنا بنالیا۔سن رائزرز نے بروک کے ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی لیا ہے۔مانچسٹر سپر جائنٹس نے جوز بٹلر، نور احمد اور ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹرینٹ راکٹس جو روٹ اور بین ڈکٹ کی ریٹینشن کے قریب ہیں۔



