نوجوانوں کے پاس روشن مستقبل کے لیے کوئی نہ کوئی لائحہ عمل ہوناچاہئے،ہارون رشید تبسم

سرگودھا(نامہ نگار )ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے نجی کالج کی تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے پاس روشن مستقبل کے لیے کوئی نہ کوئی لائحہ عمل ہونا چاہیے۔ جو قوم فکر سے عاری ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ عصرِ حاضر میں نوجوانوں کی خصوصی تربیت بہت ضروری ہے ۔ پاکستانی طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔ تعلیم کے ساتھ تربیت کا ہونا از بس ضروری ہے ۔ جہانِ تازہ کی نمو والدین اور اساتذہ کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

پرنسپل پروفیسرابو الحسن شاہ، ماہم ریاض اور میمونہ خالد نے بھی گفت گو کی۔ ڈاکٹر ہارون الرشیدتبسم نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو تربیت گاہ بنانے میں والدین کا گراں قدر حصہ ہے ۔ بچوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے والدین اپنا موثر کردار ادا کریں۔ موبائل کی یلغار نے طالب علموں کو زندگی کے حقیقی مقاصد سے دور کر دیاہے ۔ پرنسپل پروفیسر ابوالحسن شاہ نے کہا کہ ایک اچھا استاد شاگردوں کے دلوں پر حکمرانی کرتا ہے ۔ رول ماڈل اساتذہ ہماری تعلیمی ترقی کے ضامن ہیں اساتذہ کے تعاون سے بہترین نتائج سامنے آچکے ہیں۔ پروفیسر ماہم ریاض نے انعام یافتگان کو نہ صرف مبارک باد دی بل کہ اُنھیں زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے مشوروں سے نوازا۔ میمونہ خالد نے اس ادارے کی غیر معمولی خوبیوں کا تذکرہ کیا ۔ نیز اس ادارے کی طالبہ ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔ طالبات میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کیے۔ قومی ترانے سے تقریب کی اختتام ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button