حریم فاروق پر’’رومانس‘‘کا بھوت سوار

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)حریم فاروق پر’’رومانس‘‘کا بھوت سوار۔ادکارہ اورپروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق نے محبت اور اپنے خوابوں کے شریکِ حیات سے متعلق خیالات کا کھل کر اظہار کردیا۔حریم فاروق روایتی اور فلمی انداز کی محبت پر یقین رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کا ’’شہزادہ‘‘ ان کے لیے بگھی یا تانگہ لے کر آئے۔ یہی رومانوی انداز انہیں سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران حریم فاروق نے آئیڈیل لائف پارٹنر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں خوبصورتی، انداز اور فلمی رومانس پسند ہے اور وہ ایسے شخص کو اپنا شہزادہ سمجھیں گی جو ان کے لیے بگھی لانے جیسا خوبصورت اور یادگار قدم اٹھائے۔محبت کے تصور پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے خود کو ایک انتہائی رومانوی انسان قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے اور ٹائٹینک جیسی فلموں کی مداح رہی ہیں اور ٹائٹینک تو انہوں نے کئی بار دیکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button