ہاردک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جارح مزاج بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاردک پانڈیا جام نگر ایئرپورٹ پر اپنی ماڈل گرل فرینڈ ماہیکا شرما اور ساتھی کرکٹر روہت شرما کے ہمراہ نظر آئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانڈیا اور ماہیکا شرما روہت شرما کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے جولائی 2024 میں اپنی سابقہ اہلیہ نتاشہ سے طلاق لی تھی، جس کے بعد اکتوبر 2025 میں انہوں نے ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر ظاہر کیا۔

دوسری جانب ہاردک پانڈیا ان دنوں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بھی خبروں میں ہیں، جہاں انہوں نے وجے ہزارے ٹرافی میں ایک اوور کے دوران 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز بنا کر شائقین کو متاثر کیا۔

مزید خبریں

Back to top button