ڈھاکہ(jano.pk)پاکستان شوبز انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے بنگلادیش کے دورے کے دوران معروف بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کے گھر خصوصی دعوت پر پہنچ گئیں، جہاں وہ نہ صرف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئیں بلکہ میزبان خاندان کے ساتھ قیمتی لمحات بھی شیئر کیے۔تفصیلا ت کے مطابق ہانیہ عامر اس وقت بنگلادیش میں مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے افتخار رفسان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گھریلو ماحول میں گزارے گئے خصوصی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہو گئے۔
ہانیہ بنگلادیشی گلاب جامن سے اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ اپنے ساتھ پاکستان لےجانے کی فرمائش کردی
اس ملاقات کے دوران ہانیہ نے بنگلادیشی گلاب جامن سے اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبانوں سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ گلاب جامن اپنے ساتھ پاکستان لے جا سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی سادگی، افتخار رفسان کی مہمان نوازی اور خاص طور پر ان کی والدہ کی گرمجوشی کی بے پناہ تعریف کی۔
Back to top button