ہانیہ عامرکا مشی خان کو منہ توڑ جواب

کراچی(جانوڈاٹ پیکے)اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکارہ مشی خان کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ’ایلومیناٹی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

سینئر اداکارہ مشی خان نے ہانیہ عامرپرایلومیناٹی ممبر ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

ہانیہ عامر بولیں کبھی کبھی آپ میرے شادی کے کارڈز شائع کرتے ہیں،میری ماں کو پہلے ہی پسند نہیں کہ میں کیا پہنتی ہوں،میرا خاندان پہلے ہی میرے خلاف ہے،کبھی کہتی ہیں میرے گال کے گڑھے جعلی ہیں ان کا کہنا تھا یہ سب ختم ہونا چاہیے

۔اداکارہ نے کہا کہ اب آپ کہہ رہے ہیں میں ایلومیناٹی ہوں،نہیں، میں ایلومیناٹی نہیں ہوں بلکہ میں ایک کام کرنے والی عورت ہوں، اپنا کام کر رہی ہوں، میں یہ سب نہیں سنبھال سکتی۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھاتم سب میرے پیچھے کیوں ہو، میرے پاس پہلے سے ہی کئی مسائل ہیں، میں بہت سے الزامات اور تنازعات کا سامنا کر رہی ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button