ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم کے پولیس سکواڈ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 4 زخمی

ہنگو(جانوڈاٹ پی کے) ہنگو میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس سکواڈ پر حملہ کر دیا جس سے ایک اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پولیس ٹیم پر حملہ ہوا، فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مزید نفری طلب کی گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ٹل پولیس سٹیشن کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں اسرار الحق شہید ہوا جس کا تعلق شانگلہ سے ہے اور وہ پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، پولیس نے تمام علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button