پروفیشنل گروپ فوٹوجرنلسٹس کے وفد کا وزیرآباد چیمبر آف کامرس کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

وزیرآباد(نا مہ نگار)پروفیشنل گروپ فوٹوجرنلسٹ کے وفد کا وزیرآباد چیمبر اف کامرس کا دورہ،نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،وفد میں محمد فاروق، عبدالخالق، محمد اکرم بیگ، طارق بزمی، محمد ارشد، ذوالفقار زمان اور جواد یوسف شامل تھے،وفدنے نو منتخب صدر سید مظاہر حسین،سنیئرنائب صدرمیاں صبیح الرحمن،نائب صدرراشد رفیق بھٹہ کوچیمبر آف کامرس وزیرآبادمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر وفد کے اراکین نے میاں صبیح الرحمن کی کاروباری و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں تاجر برادری کو مزید استحکام اور ترقی ملے گی،میاں صبیح الرحمن نے وفد کی آمد اور نیک تمناں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور وزیرآباد کی صنعتی و تجارتی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے،تقریب کے اختتام پر باہمی تعاون اور صحافتی اقدار کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔



