ہندورہنما آنجہانی کیول رام کے کے کی وفات کے بعد ان کے بیٹے ڈھالو مل کے کے خاندان کے سربراہ، دستار بندی میں اہم شخصیات کی شرکت

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت\جانوڈاٹ پی کے)ھندو پنچائیت ھالا کے صدر انجینئر نارائن داس کے کے کے والد، آنجہانی کیول رام کے کے کی وفات کے بعد روایتی رسمِ دستار بندی ادا کی گئی۔ مرحوم کے بڑے بیٹے ڈھالو مل کے کے کو دستار باندھ کر خاندان کی سربراہی سونپی گئی۔
دستار بندی کی تقریب میں ھالا شہر سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے ہندو پنچایت کے رہنماؤں، سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کیول رام کے کے کی سماجی خدمات کو سراہا اور ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی جبکہ ڈھالو مل کے کے سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سماجی اور فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔



