اقصیٰ ماڈل ہائی اسکول ہالا میں اساتذہ کی ذمہ داریوں پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت، نمائندو جانوڈاٹ پی کے )اقصیٰ ماڈل ہائی اسکول ہالا میں اساتذہ کی تعلیمی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور اساتذہ کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر عطاء اللہ غِلزئی تھے، جنہوں نے اپنے جامع خطاب میں اساتذہ کے کردار، طلبہ کی اخلاقی و تعلیمی تربیت اور جدید تدریسی طریقۂ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
تقریب میں دیگر معزز مہمانان میں سر شفیع محمد بروہی، صدر مسلم ٹیچرز فورم، سید علی مرتضیٰ شاہ (میڈیا سیکرٹری)، عاشق علی بخاری اور شکیل احمد کاکا شامل تھے، جنہوں نے تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔
ورکشاپ میں اسکول کے اساتذہ، انتظامیہ اور تعلیمی حلقوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں اسکول انتظامیہ نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بلند کیا جا سکے۔



