ھالا: نجی سکول میں بزم ادب کااہتمام ،طلبہ کی انگریزی، اُردو اور سندھی میں تقاریر

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)اقصیٰ ماڈل اسکول ہالا میں انعامات کی تقسیم اور بزمِ ادب کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسکول کے اساتذہ، طلبہ کے علاوہ شہر کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

تقریب میں اسکول کے طلبہ نے مختلف زبانوں—انگریزی، اُردو اور سندھی—میں تقاریر پیش کیں، جبکہ قرآنِ مجید کی تلاوت بھی کی جاتی رہی۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر علی برڑو، ٹی ای او نیو سعید آباد عبداللہ ڈاہری، ٹی ای او ہالا سید ندیم شاہ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ مٹیاری کے جنرل سیکریٹری شفیع محمد بروہی، حافظ عبدالعزیز کاکا، میڈیا سیل کے شکیل احمد کاکا، عاشق علی بخاری، ریٹائرڈ تعلیمی ماہر شوکت میمن اور پی ٹی آئی مٹیاری کے رہنما ارشاد مغل ، صحافی نثار لغاری،اعجاز بگھیو،ارشاد خاصخیلی،امجد شیخ، سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقصیٰ ماڈل ہائی اسکول ہالا بہترین تربیتی ماحول فراہم کر رہا ہے۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اخلاق، ادب اور کردار کا عملی نمونہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم آج اس بزم میں شریک ہیں۔

تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر مظاہر برڑو،صحافی نثار لغاری،ارشاد خاصخیلی اور دیگر شخصیات طلبہ میں نے میڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button