مٹیاری :معذور کوٹے کے تحت بھرتیاں مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائیں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نور احمد کھہرو

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس کے لطیف ہال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نور احمد کھہرو کی صدارت میں معذور کوٹے کے تحت بھرتیوں کے لیے محکموں سے حتمی اور تصدیق شدہ خالی آسامیوں کی فہرستیں حاصل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے نمائندوں نے BS-01 سے BS-04 تک کی پوسٹوں پر 5 فیصد معذور کوٹے کے تحت موجود خالی آسامیوں کی تفصیلات پیش کیں، جبکہ بعض محکموں کو نامکمل فہرستیں فوری طور پر مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے واضح کیا کہ معذور کوٹے کے تحت بھرتیاں مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائیں گی، اور کسی بھی محکمے کی جانب سے غلط، تاخیر سے یا نامکمل رپورٹ جمع کرانے کی صورت میں اس غفلت کا نوٹس لیا جائے گا اور معاملہ معزز عدالت اور اعلیٰ حکام کے سامنے رکھا جائے گا۔



