عازمین حج 8 فروری تک بائیو میٹرک تصدیق لازمی کروالیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی ایپ کی مدد سے بائیو میٹرک تصدیق 8 فروری تک لازمی کروالیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن آٹھ فروری 2026 ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج موبائل ایپ "سعودی ویزا بائیو” کے ذریعے گھر بیٹھے فنگر پرنٹ مکمل کریں جبکہ عازمین کی سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز بھی ہفتہ اور اتوار صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔



