پیپلز پارٹی قیادت بدین کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے، عوام کو واضح ریلیف ملے گا، تاج محمد ملاح

75 کروڑ سے زائد کی لاگت سے 75 فیصد گلیوں کی پختہ تعمیر مکمل کرلی گئی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح نے کہا ہے کہ شہر بدین میں 75 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے 75 فیصد سے زیادہ گلیوں کی پختہ تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور صدر تحصیل بدین حاجی تاج محمد ملاح بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن کی قیادت میں ملنے والے سنئیر صحافیوں الیاس ملک مرتضیٰ میمن ، تنویر احمد آرائیں ، عطا محمد چانڈیو اور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جاری ترقیاتی فنڈز سے سڑکوں، راستوں اور گلیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے نئی عمارتوں کی تعمیر، مرمت اور اسکولوں کے اسٹرکچر کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دیہی علاقوں میں فلٹر پلانٹس، تالابوں اور واٹر سپلائی اسکیموں پر بھی کام کیا جا رہا ہے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ بعض اوقات محکمہ جاتی سست روی اور تکنیکی مسائل کے باعث اسکیموں کی منظوری اور فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اس کے باوجود شہر میں 70 سے 80 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے 75 فیصد گلیوں کی پختہ تعمیر مکمل کی جا چکی ہے اور باقی پر کام جاری ہے ایک سوال کے جواب میں حاجی تاج محمد ملاح نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بدین نے ضلع کے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے شہید بے نظیر بھٹو ڈی سی چوک سے شاہ نواز چوک تک سڑک کی تعمیر کی اسکیم شروع کر رکھی ہے، جس کی تکمیل مقرر وقت جون تک متوقع ہے۔ دستیاب فنڈز کی ریلیز کے ساتھ تعمیراتی کام جاری ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ایم پی اے فنڈز کے تحت شہر کے ہر محلے اور وارڈ میں پیور بلاک کے ذریعے گلیوں کی پختہ تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور شہر کی تمام اہم اور مصروف گلیاں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے اجی تاج محمد ملاح کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت، صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ بھر کی طرح بدین کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہر ملاقات میں اس حوالے سے پیش رفت سے آگاہی حاصل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رواں سال جاری ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو واضح ریلیف ملے گا اور شہر و ضلع میں ترقیاتی کام مکمل ہوتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو ماہانہ بنیادوں پر تنخواہوں کے علاوہ ترقیاتی کاموں کے لیے فی وارڈ 15 لاکھ روپے جاری کر رہی ہے، جس سے مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کو بڑی حد تک مکمل کیا جا سکتا ہے

مزید خبریں

Back to top button