بدین:منظور پتافی کے قتل میں نامزد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)فائرنگ کے واقع میں قتل ہونے والے معروف زمیندار اور  ڈی اے کے رہنما حاجی منظور احمد پتافی کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا ایس یو پی کے رہنما ایڈووکیٹ امیر حسین آ زاد پنہور دلبر خواجہ سکندر میمن حاجی لطف علی ملکانی پیر شاہ محمد شاہ عرف لال سائیں ، پناہ ملاح ، فیصل چیمہ مسلم لیگ ن بدین کے صدر گلزار احمد میمن پی ایف یو جے(ورکرز) ضلع بدین کے صدر غلام مرتضیٰ میمن جی ڈی اے کے رہنما میر حسین بخش تالپور اصغر ملاح رفیق بھٹی اور دیگر نے مقتول کے بیٹے اور لواحقین سے تعزیت کی اور دعاء مغفرت کی دوسری طرف مقتول حاجی منظور احمد پتافی کو قتل کرنے کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم مقتول کا سگا بھتیجا عبالج آر پتافی نے گزشتہ رات ڈی ایس پی ٹنڈو باگو راج کمار کے پاس پیش ہوکر اپنی گرفتاری دیدی  جس کے بعد پولیس نےملزم کی گرفتاری ظاہر کردی ہے

مزید خبریں

Back to top button