پاکستانی عازمین حج کا ایک ہی لباس رکھنے کی تجویز

ایک ہزار780حج معاونین اور میڈیکل مشن ارکان سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)سعودی ویژن2030کے تحت آئندہ برسوں میں پاکستانی عازمین حج کا لباس ایک ہی رکھنے کی تجویز دی گی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے رکن دنیش کمار نے کہا تاثر ہے وفاقی وزیر مذہبی امور وزارت کے معاملات میں بے بس ہیں اور ساری ڈیلنگ ڈاکٹر توقیر شاہ کر رہے ہیں۔وزیرمملکت نے بھی بیان دیا کہ انہیں وزارت کے معاملات سے بے خبر رکھا جاتا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا بطور وزیر تمام اختیارات ان کے پاس ہیں اور ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حج خدمات کیلئے سعودی عرب میں2کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے،ایک ہزار780حج معاونین اور میڈیکل مشن ارکان سعودی عرب جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا پرائیویٹ حج آپریٹرز کی فہرست میں نئی کمپنیوں کی شمولیت پر پابندی نہیں ہوگی اور معیار پر پورا اترنے والوں کو آئندہ کوٹہ دیا جائے گا ۔

مزید خبریں

Back to top button