حکیم صاحب کاجواں سالہ اہلیہ کیساتھ فوٹوشوٹ
بزرگ شہری کو ایسی واہیات ویڈیوز بنوانا زیب دیتی ہیں؟ صارفین کا سوال

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں ایسی واہیات ویڈیوز بنانا بزرگ شہری کو زیب دیتی ہیں۔
پاکستان میں پچھلے تین دنوں سے راولپنڈی کے 60 سالہ شہری کی شادی کی ویڈیو مسلسل ٹرینڈ کررہی ہے جنہوں نے جوان لڑکی سے شادی کی۔ابتدا میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی کمنٹ کیے گئے اور کسی نے بزرگ شہری کو برا کہا تو کسی نے کہا کہ جوان لڑکی نے صرف پیسوں کی وجہ سے اپنی زندگی برباد کردی۔تاہم، گزشتہ روز 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرنے کی داستان سناتے ہوئے اسے ’لو میرج‘ قرار دے دیا۔
یاسر شامی کی حرکتیں چیک کریں ، ڈرامے بازی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے pic.twitter.com/hVrqi7fz5M
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 24, 2026
بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں پیار ہوا اور پھر ہم نے نکاح کیا جو ایک سنت طریقہ ہے، دراصل ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی۔
وائرل بزرگ کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟
انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی زنا نہیں کیا تو اس میں لوگ منفی کمنٹ کیوں کررہے ہیں، دراصل منفی باتیں وہ کرتے ہیں جنہوں نے آج تک گرل فرینڈز رکھی ہیں اور ناجائز تعلقات بنائے ہیں اور وہ نکاح نہیں کرنا چاہتے بلکہ لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔



