عالمی امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار قابل فخرہے، شاہین شاہ آفریدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی ٹیم کے فاسٹ بولراورون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا  امریکا ایران جنگ بندی پر پاکستان کے کردار پر بیان سامنے آگیا۔

ایکس پر جاری بیان میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ  عالمی امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار قابل فخرہے، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نےامن کےلیےاہم کردار ادا کیا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ  مذاکرات اور استحکام کے فروغ پر قومی قیادت کی کوششیں قابل ستائش ہیں، جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے، پاکستان نے امید کی راہ دکھائی، پاکستان امن،اتحاد اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے،پاکستانی ہونے پر فخرہے۔

مزید خبریں

Back to top button