وزیرآباد: حضرت حفیظ تائب کی سالانہ ولادت پر پریس کلب احمدنگرچٹھہ میں شاندار تقریب

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)مذہبی رہنما الحاج سرفراز احمد تارڑ  نے کہا کہ حضرت حفیظ تائب ایک سچے عاشق اور مداح  رسولﷺ تھے ان کی شاعری میں نبی کریمﷺ سے شدیدمحبت اور لگاؤ ظاہرہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفیظ تائب پریس کلب احمدنگر چٹھہ کے زیراہتمام بسلسلہ ولادت منعقدہ سالانہ اٹھارویں  تقریب حضرت حفیظ تائب رحمتہ اللہ علیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عہدیدران  پریس کلب احمدنگرچٹھہ کوپریس کلب کے ساتھ حضرت حفیظ تائب کا نام منسوب کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر،مولانا اکبر علی نقشبندی۔ ممتاز صحافی افتخار احمد بٹ۔ضمیر کاظمی۔میاں شہباز۔رانا سلطان۔ڈاکٹر قمر۔رانا عارف۔شفاقت علی کھوکھر۔لیاقت علی کھوکھر۔سر امتیاز۔ سر سلیم دلاوری،حاجی محمد نواز مہر،چوہدری تصورحیات ڈاہر،سجاد یاور نے اپنے خطا ب میں کہاکہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حضرت حفیظ تائب کا تعلق احمدنگر کی دھرتی سے ہے انہوں نے اپنی شاعری میں آقادوجہاں کی صفات بڑی خوبصورتی سے بیان کی ہیں ان کی نعت میں جدت ہے شرکاء میں،افتخار احمد بٹ،ناہید جیلانی،ڈاکٹر شہباز طور،شہزاد احمدچیمہ،لیاقت علی چٹھہ، سیٹھ باسط۔چوہدری شکیل،سید علی فرحان بخاری،امتیاز الحسن،ڈاکٹربشیر احمد ڈار، حاجی سلیم کمبوہ۔حاجی خان بہادر۔ماسٹر غلام مصطفی۔ مدثر اکرم۔ناصر اقبال مہر۔سیف اللہ وریاہ۔ ڈاکٹر عبدالرشید۔ تصدق جعفری۔ ناصر شیروانی۔سمیت علاقہ بھر کی سماجی وسیاسی شخصیت موجود تھی،بعدازاں ولادت کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا اور حفیظ تائب پریس کلب کے ارکان عارف ناز۔کلیم باری۔ ناصر چٹھہ۔نعیم جندران۔فاروق بٹ۔حکیم حفیظ۔رانا قیصر۔رانا ثاقب۔احمد جواد بٹ۔مہمانان گرامی میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیں۔

مزید خبریں

Back to top button