حافظ آباد: رمضان سے قبل دودھ اور دہی کی قیمتیں سرکاری ریٹ سے کئی گنا بڑھ گئیں

حافظ آباد (جانوڈاٹ پی کے) رمضان المبارک سے قبل شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ سرکاری ریٹ کے مطابق دودھ 170 روپے اور دہی 180 روپے فی کلو ہونا چاہیے، لیکن مارکیٹ میں دودھ 240 روپے اور دہی بھی 240 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے اقدامات نہ ہونے کے باعث دودھ اور دہی کی فراہمی مشکل ہو گئی ہے، جس سے رمضان کے موقع پر عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button