ہالا میں قومی شاہراہ پر ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم،4افرادجاں بحق

ہالا(جانو ڈاٹ پی کے)ہالا میں قومی شاہراہ پر ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور7افرادزخمی ہوگئے۔پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشیں اور زخمی افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جنہیں بعد میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔حادثے کے باعث قومی شاہرہ دونوں اطراف سے بند ہوگئی۔ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب سجاول کے قریب پک اپ گاڑی الٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں2 مرد اور 13خواتین شامل ہیں،2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا۔



