قصور میں3سال کا بچہ شادی ہال کے سیوریج کے مین ہول میں گر کر جاں بحق

قصور(جانو ڈاٹ پی کے)قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں3سال کا بچہ شادی ہال کے سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا،اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شادی ہال کو سیل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مصطفی آبادکے شادی ہال کے باہر کھیلتے ہوئے 3 سال کا بچہ مین ہول میں گرا، والدین اور مقامی افراد نے بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کیا،جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے نوٹس لیتے ہوئے شادی ہال کو سیل کر دیا جبکہ غفلت برتنے پر شادی ہال کے مالک کو بھی گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

بچے کے والد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعے کے بعد بھی مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا، میرے بیٹے کی کل سالگرہ تھی، آج وہ ہمارے ہاتھوں میں دم توڑ گیا۔

مزید خبریں

Back to top button