لاہور میں 80 برس بعد گوردوارہ کھل گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مال روڈ پر واقع ایچیسن کالج کے کیمپس میں موجود تاریخی ایچیسن گوردوارہ میں 80 برس بعد عبادت کا انعقاد کیا گیا، جہاں سکھ کمیونٹی اور طلبہ کے درمیان جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

ایچیسن کالج کے اعزازی سفیر ڈاکٹر ترنجیت سنگھ نے بتایا کہ سنہ 1947 سے گوردوارہ سکھ طلبا کی کمی کے باعث بند تھا، لیکن کالج نے اس کا خاص خیال رکھا۔ یہ تاریخی عبادت کالج کی 140ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔

ایچیسن کالج کا سنگ بنیاد 3 نومبر 1886 کو غیرمنقسم پنجاب کے شاہی خاندانوں کے افراد کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔ گوردوارے کو اس وقت کے میو سکول آف آرٹس (اب نیشنل کالج آف آرٹس) کے مشہور سکھ معمار رام سنگھ نے ڈیزائن کیا تھا، اور اس کا سنگ بنیاد 1910 میں مہاراجہ بھوپندر سنگھ نے رکھا تھا۔

یہ تاریخی اقدام سکھ کمیونٹی کے لیے اعتقاد، ثقافت اور تعلیم کے امتزاج کو اجاگر کرنے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں

Back to top button