ساہی وال/سرگودھا: جرائم پیشہ عناصر کی گن پوائنٹ پر وارداتیں، شہری پریشان،اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کامطالبہ

ساہی وال/سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)ساہی وال،سرگودھا کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ معلومات کے مطابق عباس پور کے رہائشی اللہ بخش کے کلینک میں مسلح افراد داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اسی طرح حسین آباد کے رہائشی توقیر احمد کی دوکان سے بھی گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے۔

شہریوں نے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام قائم کیا جائے اور مقامی پولیس کی گشت میں اضافہ کیا جائے۔ شہریوں نے آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے کر فوری ہدایات جاری کریں تاکہ عوام کی جان و مال محفوظ بنایا جا سکے۔

ساہی وال کے شہری خوف و ہراس کے عالم میں رہنے پر مجبور ہیں اور پولیس سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوامی تحفظ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔

مزید خبریں

Back to top button