بدین:صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے رشتہ داروں کے تشدد سے بابر جمالي اور رضا آکاش زخمی،مقدمہ درج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)دو ہفتے قبل گولاڑچی میں بدین ضلع  سے تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی ای یو پی کے افسر بدین کے رہائشی  بابر جمالي اور کاوش گولاڑچی کے نمائندے رضا آکاش خاناڻي اور کمپنی کے ٹھیکدار صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے چچہ ذات بھائی احمد عرف۔ ابو راہو کے درمیان کسی تنازع پر جھگڑا ہو گیا تھا جس میں  کمپنی افسر بابر جمالی سخت زخمی ہو گئے تھے اس واقعے کی ایف آئی آر گولاڑچی تھانے میں درج کر لی گئی ہے بابر جمالي کے بھائی الطاف حسین جمالي کی مدعیت میں گولاڑچی تھانے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے سالے  اور چچہ زاد بھائی احمد عرف بابو راہو، اس کے ملازم سومار گوپانگ، وحید ترک، چندر کولھی اور چار نامعلوم افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 324، 504، 147، 148، 149، 114، 337-Ai اور 337-Fi کے تحت اسلحہ سے جان لیوا حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ ماہ 25 جنوری کو رات کے وقت گولاڑچی بائی پاس کے قریب شیل پمپ کے پاس صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے سالے اور تیل کمپنی کے ٹھیکیدار احمد عرف بابو راہو نے تیل کمپنی کے افسر بابر جمالي اور کاوش گولاڑچی کے رپورٹر رضا آکاش خاناڻي پر اسلحہ سے جان لیوا حملہ کیا اور انہیں زخمی کر دیا علاج کے بعد گولاڑچی تھانے میں ٹھیکیدار احمد عرف بابو راہو اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

مزید خبریں

Back to top button