سانحہ گل پلازہ کیس: پولیس تفتیش مکمل، چالان پراسیکیوشن کو جمع، غفلت کے اہم انکشافات سامنے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سانحہ گل پلازہ کیس میں پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرتے ہوئے مقدمے کا چالان پراسیکیوشن کو جمع کرا دیا ہے۔

پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنی تفتیش میں مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران تنویر پاستا اور دیگر افراد کو غفلت کا مرتکب قرار دیا ہے، جبکہ آگ لگنے والی دکان کے مالک نعمت اللہ کو بھی مقدمے میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ چالان کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ بھی شامل کی جائے، تاکہ کیس کی مکمل قانونی اور فنی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

پراسیکیوشن نے اس بات پر بھی اعتراض اٹھایا ہے کہ پولیس نے واقعے کے وقت گل پلازہ اور اطراف کی عمارتوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل نہیں کی، جو تفتیش میں اہم ثبوت ثابت ہو سکتی تھی۔

ہدایت دی گئی ہے کہ گل پلازہ کے اطراف موجود عمارتوں اور کاروباری مراکز سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے اسے دوبارہ تفتیش کا حصہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گل پلازہ میں جنوری 2026 میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سرکاری اداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کی سنگین غفلت کی نشاندہی کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button