سانحہ گل پلازہ: 26 میں سے 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی، ڈی این اے سے باقی کی تصدیق ہوگی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 26 میں سے 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
کمشنر کراچی حسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں 26 افراد کی لاشیں ملیں جن میں 13 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ کچھ ناقابل شناخت ہیں اور لاشوں کا ڈی این اے کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کے بعد باقی لاشوں کی شناخت سامنے آئے گی۔75 افراد لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، میں نے اپنی زندگی میں ایسی آگ نہیں دیکھی ۔انکوائری کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ہم شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔



