گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے، رپورٹ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے حکام کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت میں ہنگامی اخراج کی جگہ موجود نہیں تھی اور آگ سے نمٹنے کے لیے مناسب انتظامات بھی نہ تھے۔ تنگ داخلی و خارجی راستوں کی وجہ سے فائر فائٹنگ میں تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گل پلازہ کی عمارت ابتدائی طور پر 1995 میں بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک تعمیر کی گئی تھی۔ 2003 تک مختلف اوقات میں تین مزید فلورز شامل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی لیکن دکانوں کی تعداد بڑھ کر 1200 تک پہنچ گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گراؤنڈ فلور پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ اس سانحے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، 30 زخمی ہوئے اور 60 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔


مزید خبریں

Back to top button