مال کی پرواہ نہیں، جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آگ کے باعث جانی نقصان پر آبدیدہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم نے کہا کہ عمارت کے اندر کئی افراد پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، ہمارا بھی اپنے 12 افراد سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ، ہمیں مال کی کوئی پرواہ نہیں لیکن جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ یہ بات کرتے ہوئے تنویر قاسم آبدیدہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی اور متعدد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button