سکھر کا رہائشی4بچوں کا باپ بھی گل پلازہ میں پھنس گیا،فیملی غم سےنڈھال

سکھر(جانو ڈاٹ پی کے)گل پلازہ خریداری کیلئے جانے والا سکھر کا رہائشی محمد اطہر آتشزدگی کے دوران لاپتہ ہوگیا۔اہل خانہ کے مطابق کل شام آخری بار محمد اطہر سے گھر کی خواتین سے کال پر بات ہوئی تھی،محمد اطہر نے بتایا کہ یہاں آگ لگی ہے کچھ نظر نہیں آ رہا ہماری خیریت کے لئے دعا کریں۔فیملی نے اپیل کی ہے کہ محمد اطہر کا کچھ پتہ نہیں چلا، فون بھی بند ہے، حکومت سے اپیل ہے محمد اطہر کو تلاش کیا جائے،محمد اطہر4بچوں کا باپ ہے،بیوی بچے اور اہل خاندان غم سے نڈھال ہیں۔



